23 جنوری 2015 - 20:02
پاکستان میں فرانسیسی جریدے کے گستاخانہ اقدام پر مسلسل مظاہرے

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر فرانسیسی جریدے میں محسن انسانیت، سرور کائنات حضرت محمد گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف آج ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں تمام مساجد میں خطبہ نماز جمعہ میں شدید احتجاج کیا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر فرانسیسی جریدے میں محسن انسانیت، سرور کائنات حضرت محمد گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف آج ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں تمام مساجد میں خطبہ نماز جمعہ میں شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظا ہرے کئے گئے اور فرانسیسی جریدے کے خلاف گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قرار دادیں پاس کی گئیں۔
تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے صحافیوں کو بتایا کہ فرانسیسی جریدے میں شائع ہونیوالے گستاخانہ خاکوں پر جمعہ کو کراچی ،لاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،ملتان ،ڈیرہ غازی خان ، مٹیاری، ہالہ،سعید آباد، گلگت بلتستان ، کشمیر ، سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شان رسالت میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جمعہ کوملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہاتھوں پلے کارڈ ،بینرز اور پینا فلکس اُٹھائے ہوئے تھے جن پر فرانسیسی جریدے کے خلاف نعرے درج تھے ۔علامہ عار ف حسین واحدی نے کہا کہ مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا۔
 
دوسری جانب جماعت اسلامی نے انبیائے کرام کی شان میں گستاخی کے واقعات کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں شان رسالت ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کرنے والے اور ایک دوسرے کا خون کرنے والے مسلمان نہیں۔ دنیا میں جہاں جہاں دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں امریکا ملوث ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ فرانس میں جرم ہوا ہے اور اس پر فرانس کو معافی مانگنی پڑے گی۔ امریکا اور یورپ میں امن ہے اور اسلامی ممالک میں امریکا کی سازش کے نتیجے میں شورش پیدا کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲